کیا ممتا بنرجی بکھرے ہوئے کنبے کو متحد کرنے کی کوشش کررہی ہیں ؟

ترنمول کانگریس سے برخا ست  رہنما کر نال گھوش نے تقریبا 6 سال کے بعد ہفتہ کو پا رٹی سربراہ ممتا بنر جی سے کالی گھاٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی . گھوش نے کہا کہ یہ ایک “بہت اچھی میٹنگ ” تھی اور انہوں نے بنرجی سے مختلف موضوعات پر تبا د لہ خیال کیا. ترنمول کا نگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ نے پارٹی کے رہنما اور بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک سے بھی ملاقات کی. گھوش نے کہا “چھ سال کے بعد وزیر اعلی سے ملاقات کرنا اچھا تھا، یہ ایک کھلی میٹنگ تھی. ہم نے کئی موضوعات پر بات کی.” جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ میٹنگ “پارٹی میں ان کے ذریعہ کام کو دوبارہ شروع کرنے کی جانب پہلا قدم ہے تو انہوں نے کہاکہ “میں اس سب میں نہیں جانا چاہتا … اگرچہ کچھ مسائل پر میرے پارٹی کےساتھ کچھ اختلافات تھے، لیکن میں نے سیاسی وابستگی کو تبد یل نہیں کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *