کے ایل راہل نے دلائی کنگس الیون پنجاب کو جیت، حیدرآباد کوملی شکست

کنگس الیون پنجاب نے آئی پی ایل 2019 کے اس دلچسپ مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کے ایل راہل اورسیم کرن کی جوڑی کی شانداراننگ کی بدولت کنگس الیون س الیون پنجاب نے شاندارجیت حاصل کی اورسن رائزرس کو مسلسل دوسری شکست دوچارہونا پڑا۔کے ایل راہل نے مینک اگروال کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 112 رن جوڑ کرپنجاب کو ہدف کے قریب پہنچایا۔ پنجاب کو آخری اوورمیں جیت کے لئے 11 رنوں کی ضرورت تھی، جسے کنگس الیون پنجاب کے بلے بازوں نے ایک گیند باقی رہتے ہی حاصل کرلیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے سندیپ شرما کودو وکٹ ملے جبکہ راشد خان، سدھارتھ کوایک ایک وکٹ ملااس سے قبل کنگس الیون پنجاب کے کپتان آراشون نے ٹاس جیت کرسن رائزرس حیدرآباد کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی تھی، لیکن وہ اسپنروں کے لئے مدد گار پرڈیوڈ وارنر کی ناٹ 72 رنوں کی بہترین کی بدولت 20 اووروں میں چار وکٹ کے نقصان پر150 رن بنائے اورکنگس الیون پنجاب کو 151 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ کنگس الیون پنجاب کے آراشون، محمد شمی اورمجیب الرحمن کو ایک ایک وکٹ ملے تھے جبکہ ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest