داعش کے 12 دہشت گرد ہلاک

بغداد:۔ انسداد دہشت گردی سروس (سی ٹی ایس) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سلامتی دستہ نے گزشتہ روز اس مہم کو انجام دیا۔عراق کے مرکزی صوبہ صلاح الدین اور ديال میں واقع حمرين پہاڑی سلسلہ میں عراقی سکیورٹی فورس کی مہم کے دوران جمعرات کو اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے 12 دہشت گرد مارے گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے داعش کے 12 دہشت گردوں کو مار گرایا اور ان کے ایک ہیڈ کوارٹر اور ایک ٹھکانہ تباہ کیا جس کا استعمال گروپ نے النباء اخبار کو شائع کرنے کے لئے کیا تھا۔ اس کے علاوہ 11 دیگر ٹھکانوں کو تباہ کیا اور کثیرمقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیے۔
عراق نے دسمبر 2017 میں سلامتی دستے، الحشد الشعبی کے نیم فوجی دستوں، داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کی مدد سے داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے کے بعد اسلامک اسٹیٹ سے مکمل آزادی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، داعش کے باقی دہشت گرد شہری علاقوں میں چھپ گئے یا صحرا اور پہاڑی علاقوں میں چلے گئے جہاں سے وہ سکیورٹی فورس اور شہریوں کے خلاف حملوں کو انجام دینے لگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram