خانگی ٹورکے زیراہتمام منعقد ہوا حج تربیتی کیمپ

(مدھیہ پردیش اوربرھانپور کی خبریں مہ لقہ انصاری کے ذریعے )برھانپور کے ایک معروف خانگی ٹور کے زیراہتمام حسینی میریج ہال ،سندھی بستی ،بائی پاس روڈ کے قریب حج تربیتی کیمپ کاانعقاد اپنی سابقہ روایات کے مطابق کیاگیا، جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے جانے والے206عازمین حج اورخانگی ٹور سے جانے والے 63عازمین حج نے شرکت کی، اس حج تربیتی کیمپ کو ناندیڑ مہاراشٹر سے تشریف لائے ٹرینر جناب عسکر اللہ بیگ نے قرآن وحدیث کی روشنی میں خطاب کیا،منتظمین کی طرف سے ٹورکے روح رواں الحاج محمد الطاف خان نے حاجیوں کو گفٹ پیش کیااس موقع پر ضلع حج کمیٹی صدرحاجی متین اجمل،نائب صدر ریاض الحق ،ڈاکٹر فرید قاضی ،الحاج ڈاکٹر محمد وسیم خان،ڈاکٹر جلیل برھانپور ی ،حاجی اعجاز احمد راہی اور ضلع حج کمیٹی برھانپور کے اراکین وعہدے داران شریک رہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest