خالدآعظمی کی کتاب اودھ کا چاندکا رسم اجرا کتاب میلے میں

پرگتی میدان میں چل رہے عالمی کتاب میلہ میں ہال نمبر۸کے آڈیٹوریم میں ہندی ادب کے مشہور و معروف ناقد ڈاکٹر نامور سنگھ کے بنائے ہوئے ادارے ’’ناراینی ساہتیہ اکادمی‘‘نے لیکھنی پرکاشن کے زیراشتراک ایک پروگرام منعقد کیا جس میں اردو کے مشہور ادیب ڈاکٹر خالد اعظمیؔ کی کتاب ’’اودھ کا چاند‘‘ کا رسم اجراء کیا گیا جس میں کتاب کے مصنف ڈاکٹر خالد اعظمیؔ نے کتاب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی اس کتاب میں سماج کی برائیوں اور ملک کے مسائل کو نظم کی شکل میں پیش کرنے کی بہترین کوشش کی ہے، لیکھنی پرکاشن کے مدیر شفیع الرحمن نے کہا اس سے پہلے بھی ہم خالد اعظمیؔ کی غزلوں سے متاثر ہو کر ان کی ایک غزلوںکا مجموعہ ’’پسینے کی خوشبو‘‘ شائع کیا تھا جس کا رسم اجراء بھی گذشتہ سال اسی ہال میں ہوا اور اب ہم نے ان کی نظموں کا مجموعہ ’’اودھ کا چاند‘‘ شائع کیا ہے، جس سے ہمیں بہت خوشی ہے انہوں نے مزید کہا کہ خالد اعظمیؔ کی نظمیں صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ دیش دنیا کا آئینہ ہے لیکھنی پرکاشن ہمیشہ سے یہ کوشش کرتی ہے کہ قارئین تک ایسی کتابیں پہونچائی جائیں جو ان کے دل پر حکمرانی کر سکیں، اس پروگرام میں ڈاکٹر پشپا سنگھ، نیلم جینا، دِھریندرکما، ایڈووکیٹ فیض امام،ایڈووکیٹ خلیق الرحمن، ڈاکٹر پریادرشنی، مالتی مشرا، آشش شریواستو، ریتاپاترا، اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر اکادمی کی طرف سے تمام مہمانوں کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *