کیرالہ میں طوفان

ترواننت پور:کیرالہ کے وزیر اعلی کے دفتر (سی ایم او) نے بدھ کودیر رات ٹوئٹ کر کےبھاری بارش اور ریڈ الرٹ کے بارے میں اطلاع دی۔ سی ایم او نے ٹویٹ کیا’’محکمہ موسمیات نے کیرالہ میں چار، پانچ، اور چھ اکتوبر کو کئی مقامات پر 12 سے 20 سینٹی میٹر بارش اور سات اكتوبر کو 21 سینٹی میٹر تک تیز بارش کی امید ظاہر کی ہے‘‘۔
سی ایم او نے بتایا کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کے علاقے بننے کے بعد محکمہ موسمیات نے یہ الرٹ جاری کیا ہے۔ کم دباؤ سے طوفان تیار ہونے کا اندیشہ ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پانچ اکتوبر سے ساحلی علاقوں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں اور چار اکتوبر کے بعد کوئی بھی سمندر میں نہیں جائے۔
کم دباؤ اور طوفان سے ریاست کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تین اضلاع- اڈوكي، پلكڑ اور تریشور میں سات اکتوبر کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے. پانچ اکتوبر کو کیرالہ کے زیادہ تر علاقوں میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *