جنتا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر کیرل میں مندرومسجد پر مقدمہ درج

سبجھ میں نہیں آتا کہ لوگ اس وقت کی سنگینی کو نہیں سمجھ رہے یا پھر مطمئن ہیں کہ کچھ نہیں ہوگا چاہے کتنا بھی لاپرواہ ہوجائیں ۔ جنتا کرفیو کے دوران لاک ڈائون کی  خلاف ورزی کرنے پر کیرالہ میں مذہبی اداروں اور عبادت گاہوں کے خلاف مقدمات درج کرلیاگیاہے۔کیرالہ میں متعدد مذہبی اداروں کے خلاف کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر جاری کردہ سرکاری رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔جن مذہبی اداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں پانچ مندراور دو مسجد یں بھی شامل ہیں۔ ان پر ایک ایسے وقت میں تقریبات اور بڑے پیمانے پر اجتماعات کا اہتمام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جب حکومت نے گھر کے اندر ہی رہنے اور اجتماعات سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔حیرت ہے کیرل جیسی پڑھے لکھے اور سمجھدار ریاست میں لوگ اتنی لاپرواہی کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *