کیجریوال کا کانگریس پر بڑا حملہ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر ا روند کیجریوال نے کانگریس پر لوک سبھا انتخابات میں بھاجپا کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا ہے. انہوں نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی سے پوچھا، وہ کیوں راجستھان اور مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلانے نہیں جارہے ہیں، جہاں بی جے پی ،کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے؟ د ہلی کے وزیراعلی کیجریوال نے بدھ کو کہا ہے کہ کانگریس کے رہنما اتر پردیش میں بی جے پی کو چیلنج کر رہے ہیں اور سپا کےاتحاد کو کمزور کرنے کے لئے یہاں مہم چلا رہے ہیں. بدھ کو دہلی میں پرینکا گاندھی کے روڈ شو کا اہتمام کیا گیا ہے،کیجریوال نے کہا کہ، “پرینکا دہلی میں مہم چلاکر اپنا وقت خراب کر رہی ہیں. دونوں بھائی ، بہن راجستھان اور مدھ پردیش میں انتخابی مہم کیوں نہیں چلا  نے جا رہے ہیں، جہاں کانگریس کا بی جے پی سے براہ راست مقابلہ  ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest