کٹھوعہ معاملہ میں پٹھان کوٹ خصوصی عدالت نےتین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی

جموں وکشمیر کے کٹھوعہ میں 8 سالہ بچی کی ہوئی عصمت دری اور قتل معاملہ میں ملزمان کی سزا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پٹھان کوٹ خصوصی عدالت نے کہا کہ کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری اور قتل کی جانچ کے دوران وشال جنگوترا کی غیر موجودگی کے دعوے کو مسترد کرنے میں استغاثہ فریق ناکام رہے۔ اسی وجہ سے وہ بری ہوا ہے۔ کورٹ نے یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں پولیس کی کرائم برانچ نے جنگوترا کے خلاف سب سے مضبوط ثبوت چھپایا۔ عدالت نے اصل ملزم سانجھی رام سمیت تین ملزمان کو عمر قید اور تین پولیس والوں کو 5-5 سال کی سزا سنائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest