کٹھوعہ فیصلے پراویسی کا بی جے پی پر سخت حملہ ۔حمایت کرنے والے وزیر سے بھی سوال ہو

کٹھوعہ معاملہ نربھیا کے بعد ہونے والا دوسرا بھیانک ایسا واقعہ ےتھا جس نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا تھا ۔اور پورا ہندوستان دہل گیا تھا مگر اس وقت بھی کچھ ایسے ضمیر فروش لیڈر تھے جنھوں نے مجرموں کی حمایت میں ریلی نکالی تھی اب جبکہ فیصلہ آگیا ہے تب اسدالد ین اویسی نے بی جے پی سے سوال کیا ہے کہ بی جے پی کو بتانا چاہئے کہ جموں وکشمیر کی پچھلی حکومت میں اس کے وزرا نے کٹھوعہ معاملہ کے ملزمان کی حمایت میں منعقد ریلی میں حصہ کیوں لیا تھا؟ انہوں نے کہا ’’ بی جے پی کو یہ بتانا چاہئے کہ اس کے وزیر ملزمان کی حمایت میں کیوں آئے تھے‘‘؟اس وقت جموں و کشمیر کی مخلوط حکومت میں بی جے پی وزرا نے ملزموں کی حمایت بھی کی تھی اور اس بچی کی دردناک حالت میں لاش ملنے کے باوجود خوب سیاست کی تھی اویسی نے کہا کہ ’’ ملزم خواہ کسی بھی مذہب کا ہو، اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest