سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مسلح تصادم ،۴؍جنگجوہلاک

سری نگر:کشمیر میں آئے دن حملے ہوتے رہتے ہیں۔ فائرنگ جاری ریتی ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے حاجن پائین راجپورہ میں ہفتہ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان مسلح تصادم ہوا، جس میں چار جنگجو مارے گئے۔ مہلوک جنگجو ‘حزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حاجن پائین راجپورہ میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلقہ خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف 182 اور 183 بٹالین نے مذکورہ علاقہ میں گزشتہ رات کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں محصور جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں چار جنگجو مارے گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مارے گئے جنگجووں کی لاشیں برآمد کرکے شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق حاجن پائین راجپورہ میں جنگجووں کی ہلاکت کے خلاف مسلح تصادم کے مقام پر مقامی لوگوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں بھڑک اٹھی ہیں۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ضلع پلوامہ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *