کشمیر میں مسلح تصادم، دونامعلوم دہشت گرد ہلاک

سری نگر: کشمیر میں مسلح تصادم میں دونامعلوم دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا ہے۔ یعنی شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے جنگلی علاقہ میں گزشتہ روز صبح ہونے والی مسلح تصادم میں دو نامعلوم دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ’کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ہوئے مسلح تصادم میں دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے‘۔ فوج کی چنار کور کے ایک ترجمان نے مسلح تصادم میں دو جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے ایک گروپ نے منگل کی علی الصبح ہندواڑہ کے گلورہ نامی جنگلی علاقہ میں فوج کی 30 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا ’فوجیوں کی جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں دو جنگجوؤں کو ہلاک کیاگیا ‘۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلح تصادم کے مقام سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest