دہشت گردوں نے سیکورٹی دستوں کی ایک گاڑی پر حملہ کردیا

سرینگر:کشمیر میں آئے دن سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہی رہتا ہے۔ ہر روز سیکورٹی فورسز کی بہادری سے دہشت گرد کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ سیکورٹی فورسز اپنی جان پر کھیل کر ملک کی سلامتی کی خاطر دہشت گردوں کو موت کی نیند سلانے میں کامیاب رہتی ہے۔ یعنی یہ تصادم جاری ہی رہتی ہے۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میںپیش آیا۔ یعنی اتوار کی صبح دہشت گردوں نے سکیورٹی دستوں کی ایک گاڑی کو ہدف بناکر دیسی بم سے حملہ کیا اور اس کے بعد فائرنگ شروع کردی۔سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی دستوں کی گاڑی شوپیاں کے ہیفے علاقے سے گزر رہی تھی تو دہشت گردوں نے جدید دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی)سے حملہ کیا۔اس کے بعد انہوں نے فائرنگ بھی کی۔فائرنگ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی فوری طورپر کوئی رپورٹ نہیں ہے۔سکیورٹی دستوں نے فوراً علاقے کا محاصرہ کرے تلاشی مہم شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *