شوپیاں میں جنگجوؤں کی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک

سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے پندوشن میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کے دوران جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا ایک زخمی ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے پندوشن نامی گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ کو گزشتہ رات محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest