ہندوستان میں عام انتخابات کا آغاز ‘مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

نئی دہلی:ہندوستان میں الیکشن کے پہلےمرحلے میں 19 ریاستوں اور کشمیر میں 91 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ مجموعی طور پر 450 سے زائد سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں تاہم 6 بڑی جماعتیں ملک پر حکمرانی کیلئے آمنے سامنے ہیں جن میں بی جے پی اور کانگریس نمایاں ہیں۔ جن ریاستوں میں پولنگ ہو رہی ہے، ان میں آندھرا پردیش، ارونچل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، مہاراشٹرا، ، مانی پور، میزورام، ناگالینڈ، اودیشا، سکم، تلنگانا، اترپردیش، اترکھنڈ اورمغربی بنگال شامل ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی دو نشستوں کیلئےبھی پولنگ جاری ہے تاہم حریت قیادت نےنام نہادالیکشن کابائیکاٹ کر رکھا ہے۔ مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے جس کے باعث کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔دوسرے مرحلے میں 18 اپریل کو 13 ریاستوں میں پولنگ ہوگی جبکہ کل 7 مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کیلئے ووٹنگ 19 مئی تک جاری رہے گی،نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔ ہندوستان کی پارلیمان کی 543 نشستیں ہیں اور حکومت سازی کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں۔
دنیا کے سب سے بڑے انتخابات میں 90 کروڑ سے زیادہ ووٹرز دس لاکھ پولنگ اسٹیشنز پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ ان میں سے ڈیڑھ کروڑووٹرز کی عمر18 سے 19سال تک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *