کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشت گرد ہلاک

سری نگر: سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گزشتہ دیر رات جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں تبادلہ ہوا ، جس میں سیکورٹی فورسز نے اپنی پوری مستعدی دکھاتے ہوئے ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں گذشتہ رات دیر گئے جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک جنگجو ہلاک جبکہ ریاستی پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے گذشتہ رات پولیس پوسٹ اچھہ بل پر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا ’پولیس پوسٹ میں تعینات اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم چھڑ گیا‘۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ کچھ منٹوں تک جاری رہا جس میں ایک جنگجو ہلاک جبکہ ریاستی پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے جنگجو کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ ریاستی پولیس نے مارے گئے جنگجو کی شناخت تانترے پورہ یاری پورہ (ضلع کولگام) کے رہنے والے بلال احمد ولد عبدالاحد بٹ کے بطور کی ہے۔ وہ لشکر طیبہ سے وابستہ تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram