کرتارپور کوریڈور کے سلسلہ میں ہند ۔ پاک کے درمیان بات چیت شروع

کرتارپور کوریڈور کے سلسلہ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اتوار کی صبح یہاں بات چیت شروع ہوئی۔اس اجلاس میں مختلف پہلوؤں پر بحث ہوگی اور کرتارپور صاحب کوریڈور کی تیز رفتار تعمیر کے سلسلہ میں دونوں ممالک کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کی پیش رفت پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔ہندوستانی حکام نے اجلاس کے اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے امید ظاہرکی ہے اور کہا ہے کہ ملک کے مفاد اور مسافروں کی حفاظت کے ساتھ کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔دونوں ملک اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ آئندہ نومبر میں گرو نانک دیو کے 550 ویں ’پرکاش اتسو‘ سے پہلے دونوں کو اپنے اپنے علاقوں میں کرتارپور صاحب یعنی ڈیرہ بابا نانک جانے کی سہولت کے لئے کرتارپور کوریڈور کا کام مکمل کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram