کرناٹک میں باغی اسمبلی ارکان پر سپریم کورٹ کا حکم، کہا اسپیکر لیں استعفوں پر فیصلہ

نئی دہلی: کرناٹک میں گزشتہ دو ہفتوں سے چل رہے سیاسی تشدد کے درمیان سپریم کورٹ نےباغی ممبر اسمبلی کے استعفوں پر بدھ کو فیصلہ سنایا ۔سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاں ہے کہ باغی ایم ایل ایز کے استعفوں پر اسپیکر اپنی خواہش کے مطابق فیصلہ کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی میں کورٹ نے کہا کہ باغی ایم ایل ایز کو ہاؤس کی کاروائی میں حصّہ لینے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار باغی ارکان اسمبلی کے استعفوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ اس کے لئے کوئی ڈیڈلائن نہیں دی جا رہی ہے۔ عدالت کے اس فیصلہ کے بعد وزیر اعلیٰ کمار سوامی جمعرات کو اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ پیش کریں گے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ باغی ارکان اسمبلی ، اسمبلی میں آنے یا نہ آنے کے لئے آزاد ہیں۔ لیکن ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest