کرناٹک :کمارسوامی کو آج دوپہر 1:30 تک کرنا ہوگا اکثریت

کرناٹک اسمبلی میں متعلقہ پارٹیوں کے وہپ جاری کئے جانے کے باوجود کانگریس کے 12 اور جنتادل (ایس) کے تین اراکین سمیت کم از کم 15اراکین اسمبلی کے جمعرات کو ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لیاہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق تمام 15باغی اراکین اسمبلی نے وہپ جاری ہونے کے باوجود ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ باغی اراکین اسمبلی کے ایوان کی کارروائی میں شامل نہیں ہونے سے مخلوط حکومت اقلیت میں نظر آرہی ہے۔کرناٹک کے گورنر وجوبھائی والانے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کو آج دوپہر 1:30 بجے تک اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس پہلے گورنرنے وجوبھائی والا نے اسپیکرآر کے رمیش کمارکو پیغام بھیجاتھا کہ وزیراعلیٰ کی تجویزتحریک اعتماد پر کاروائی جمعرات تک ہی پوری کرلیں۔ اس کے باوجود اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کرشن کمارریڈی نے ہنگامے اور برسراقتدار پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کے ذریعے بی جےپی پرگورنر کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے نعرے بازی کرنے کی وجہ سے اسمبلی کی کاروائی جمعہ تک کے لیے ملتوی کردی۔ اب گورنرنے وزیراعلیٰ کو ہدایت دی ہے کہ جمعہ کو1:30 بجے تک اسمبلی میں اکثریت ثابت کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest