یوم کارگل: راج ناتھ نے کار گل شہیدو ں کو سلام کیا۔

نئی دہلی:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں نیشنل وار میموریل پر جاکر پورے ملک کی جانب سے کارگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر سنگھ جمعہ کی صبح نو بجے انڈیا گیٹ میں واقع نیشنل وار میموریل پہنچے اور وطن کی حفاظت میں اپنی جان نثار کرنے والے ملک کے بہادر سپوتوں کو گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ ان کے ساتھ وزیر دفاع براےمملکت شريپد يشو نائک اور تینوں افواج کے سربراہان نے بھی شہیدوں کو سلام کیا ۔ 20سال قبل 1999 میں پاکستانی دراندازوں نے خفیہ طور سے آکر کارگل کی چوٹیوں پر قبضہ کر لیا تھا ۔ ہندوستانی فوجیوں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں وہاں سے نکال کر ان چوٹیوں پر ترنگا لہرایا تھا ۔ تقریبا دو ماہ تک جاری رہی یہ لڑائی 26 جولائی 1999 کو ختم ہوئی تھی اور اس کے بعد سے اس دن کو یو م فتح کارگل کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram