کپواڑہ ضلع میں تصادم ،چار جوان شہید، ایک دہشت گردہلاک

سری نگر:شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑا کے لنگیٹ کے باباگنڈگاؤں میں رات بھر سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری رہی، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور ایک دہشت گرد ملبے میں چھپ گیا۔ سیکورٹی فورسز نے دونوں دہشت گردوں کو مرا سمجھ لیا، لیکن کچھ دیر بعد ملبے میں چھپادہشت گرد باہر نکلا اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، جس سی آر پی ایف کے دو جوان اور جموں و کشمیر پولیس کے دو جوان شہید ہو گئے۔ اس سے پہلے جمعرات کی رات قریب نو بجے فوج کی ۲۲؍آر آر،۹۲؍بٹالین سی آر پی ایف اور ایس او جی کی ٹکڑیوں نے سرچ آپریشن چلایا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ رات ایک بجے شروع ہوئی۔ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی تیز کی اور مشکوک مقام کی جانب کچھ فائرنگ کی گئی۔ گولاباری کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا اور دوسرا گھر کے ملبے میں چھپ گیا۔ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں اور کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے آپریش ۶۰؍ شروع کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram