کپل شرما نے اپنی شادی کی ویڈیو یوٹیوب پرجاری کردی

ممبئی کامیڈین کپل شرما نے اپنی شادی کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے شائقین کی توجہ کا مرکزبن گئی۔ 12 دسمبرکو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہندوستان کے مقبول مزاحیہ اداکارکپل شرما نے اپنی شادی کی ویڈیویوٹیوب سمیت مختلف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پرجاری کردی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ایک منٹ 17 سیکنڈ کی ویڈیو میں کپل اور گینی چھاتراتھ شادی کی مختلف رسوم ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، دونوں دلہا دلہن کے لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں جب کہ دونوں کے چہروں پر چھائی خوشی اور مسکراہٹ سے صاف ظاہر ہے کہ کپل اور گینی اپنی زندگی کی نئی شروعات کرکے انتہائی خوش ہیں۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں پاکستان کی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی آواز میں خوبصورت موسیقی نے ویڈیو کو مزید دلکش بنادیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *