مشہور اداکارہ نے بی جے پی چھوڑی ۔کپل مشرا اور انوراگ ٹھاکر جیسے قاتلوں کا ساتھ منظور نہیں

 بی جے پی میں شامل ہوئی ایک مشہوراداکارہ نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔ سبھدرا مکھرجی نام کی اس اداکارہ نےکئی فلموں اور ٹی وی سیریل میں کام کیا ہے۔ انہوں نے اپنے اس فیصلےکے بارے میں کہا کہ یہ کافی انتظارکرنےکے بعد اٹھایا گیا قدم ہے .سبھدرا مکھرجی نےکہا کہ میں نے 2013 میں بی جے پی جوائن کی تھی اور مجھے پارٹی کےکام نے متاثرکیا تھا، لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں، میں نے غورکیا کہ نفرت کی سیاست ہورہی ہے۔ لوگوں سے مذہب کی بنیاد پر نفرت کرنا اور ان کےلئے رائےقائم کرنا بی جے پی کے نظریے پرحاوی ہوگیا ہے۔اداکارہ نےکہا کہ دیکھئے دہلی میں کیا ہورہا ہے۔ کئی لوگ ماردیئےگئے اور کئی گھروں میں آگ لگا دی گئی۔ فساد نے لوگوں کو تقسیم کردیا۔ پارٹی کے لیڈر انوراگ ٹھاکر اورکپل مشرا کی سخت اور اشتعال انگیز تقریرکے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کر رہا ہے،کیا ہورہا ہے۔ فسادات کے منظر نے مجھے پوری طرح سے ہلادیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسی پارٹی سے دوری بنانا پسند کریں گی، جس میں انوراگ ٹھاکر اور کپل مشرا جیسے لوگ ہوں۔پہلے کپل مشرا کو ہی گرفتار کرنا چاہئے تھا جو نہیں ہوا ۔اتنی نفرت انگیز تقریر کرنے پر بھی کپل مشرا اور انوراگ ٹھاکر دندناتے پھر ۔رہے ہیں۔ شہریت دینے کے نام پر شہریت کیوں چھین رہے ہو۔لاشون کا انبارلگ گیا کپل مشرا کی تقریر سے پر کوئی اسے گرفتار نہیں کر رہا۔ایسے لوگ قاتل ہیں اور میں قاتلوں کے ساتھ نہین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *