کانپور ایکسپریس حادثہ :8ڈبےپٹری سے اترے مسافروں میں مچی افراتفری

کانپور:روما سیکشن میں ہفتہ کو پوروا ایکسپریس کے ڈبے پٹري سے اترجانے کی وجہ سے کم از کم 20 مسافر زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کانپور سینٹرل ا سٹیشن سے تقریبا 15 کلو میٹر پہلے رات تقریبا 12:55 بجے یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ہاوڑا سے نئی دہلی جا رہی12303 پوروا ایکسپریس تیز دھماکے کے ساتھ دو حصوں میں تقسیم ہو گئی اور یکے بعد دیگرے ٹرین کی 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئی۔ ان میں سے کچھ بوگیاں الٹ گئیں. اس حادثے میں کم از کم 20 مسافر وں کےزخمی ہونے اطلاعات ہیں جن میں چار کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔حادثے کے بعد مسافروں کی چیخ پکار سن کر گاؤں والوں نے ٹرین میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالنا شروع کیا. اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ کے اعلی عہدیدار موقع پر پہنچے۔ راحت رسانی کی ٹیموں نے امدادی کام شروع کردیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ وجے وشواس پنت نے بتایا کہ حادثے کےسبب کئی ٹرینوں كو جیوں کا تیوں روک دیا گیا۔ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اور دیگر مسافروں کو خصوصی ٹرین کے ذریعے ان کی منزل تک بھیجا جا رہا ہے. ٹرین کے آٹھ ڈبے مکمل طور پر پلٹ گئے ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ جائے حادثہ پر امدادی اور ریسکیو آپریشن تیزی کے ساتھ جاری ہے۔خراب بوگیوں کو ٹریک سے ہٹا یا جا رہا ہے. دوپہر بعد تک دہلی ہاوڑا ریل روڈ پر ٹریفک بحال کئے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest