کملیش تیواری کی بیوی کو ملا نیا عہدہ۔جانئے کیا ملا انہیں

ہندو سماج پارٹی نے کملیش تیواری کی بیوہ کو ہندو سماج پارٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ہندوسماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کو پچھلے 18اکتوبر کو لکھنؤ میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق گجرات کے سورت سے آئے دولوگوں نے ان کا قتل کردیا۔ دونوں کو گذشتہ 22اکتوبر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حالنکہ اسمیں بھی بہت سیاست ہوئی ہے کملیش کی ماں جس پر الزام لگارہی ہیں اس شخص کو آج تک نہیں پکڑا گیا لیکن جیسے ہی قتل ہوا ہماری گریٹ میڈیا نے اس کے لئے متنازع بیان کو وجہ بتاکر بے تحاشہ گرفتاریاں کرنی شروع کردیں ۔وزیر اعلی یوگی آدیتیہ ناتھ نے گذشتہ بدھ کو کملیش تیواری کی اہلیہ کوپندرہ لاکھ روپے کی مالی مدد دی تھی اور قتل کے اس معاملے کی سماعت فاسٹ ٹریک عدالت میں چلانے کا حکم دیا تھا۔جبکہ کملیش کی ماں یوگی سے ملکر بھی بہت خوش نہیں تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *