کمل ناتھ نے کہا: ریاست میں ایسی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائےگا جس سے روزگار کے مواقع مہیا ہو

بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست میں ایسی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائےگا جس سے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا ہو۔مسٹر کمل ناتھ نے آج یہاں مقامی منٹو ہال میں سرمایہ کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسئلوں اور مشوروں کے بارے میں غور و خوض کیا۔اس بات چیت کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران واضح کیا کہ سرمایہ کاروں کے ساتھ ان کی بات چیت کوئی ’انویسٹر میٹ‘ نہیں ہے بلکہ ان کے مسئلوں کو جاننے اور ان کی تجاویز معلوم کرنے کےلئے یہ تبادلہ خیال کیاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تقریباً سبھی سرمایہ کاروں نے سنگل ونڈو سسٹم سے کام نہ ہوپانے جیسے مسئلے انہیں بتائے۔ریاست میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے موضوع پر مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ۵۰۰؍کروڑروپے کی کسی سرمایہ کاری سے ریاست میں صرف ڈیڑھ سو لوگوں کو بھی روزگار مل رہا ہے اور ۱۰۰؍کروڑ روپے کا کوئی دیگر سرمایہ کاری پروجیکٹ ریاست کے ایک ہزار لوگوں کو روزگار دے رہا ہے تو حکومت ۱۰۰؍کروڑ روپے والی سرمایہ کاری کو ترجیح دے گی۔وزیراعلی مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ حکومت سبھی سبھی فریقوں کو سن رہی ہے اور ’پریکٹیکل اپروچ‘سے کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صنعت سے جڑے الگ الگ شعبوں کے لوگوں کو بلا کر ان سے بات چیت کی جائےگی۔ایسے ’ہینڈ ہولڈنگ‘ افسران کی تقرری کی جائےگی ،جو صنعت کاروں کے ہر مسئلے کا حل نکالنے کے قابل ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest