کمل ناتھ کی ٹیم میں ۲۸؍نومنتخب وزرا نے حلف لیا

بھوپال:حالیہ دنوں میں تین ریاستوں میں کانگریس کی جیت کے بعد حکومت سازی تو ہوگئی ہے لیکن وہاں قلمدانوں کی تقسیم ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ اسی سلسلے میں مدھیہ پردیش میں نو منتخب وزرا کو مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے ایک باوقار تقریب میں ۲۸ وزرا کو عہدے اور راز داری کا حلف دلایا۔قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج اپنی کابینہ کی تشکیل کرتے ہوئے ۲۸؍ممبران اسمبلی کو وزیر بنایا، جن میں چھ سابق وزیر شامل ہیں۔ ۲۲؍رکن اسمبلی پہلی بارعہدے کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور ان میں سے اکثر جوان ہیں۔ مدھیہ پردیش کی گورنر آنندي بین پٹیل نے آج یہاں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں وزیر اعلی کمل ناتھ کی قیادت میں قائم کانگریس حکومت کے 28 وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔آپ کو بتادیں کہ مسٹر کمل ناتھ نے ۱۷دسمبر کو وزیر اعلی کے عہدت کا حلف لیا تھا، جبکہ آج کل ۲۸؍وزراء نے حلف لیا ہے۔ اس طرح اب ریاست میں وزیر اعلی سمیت کل ۲۹ وزیر ہوگئے ہیں۔ مسٹر کمل ناتھ نے فوراً انتظامی كاموں کے ساتھ ہی اپنی ٹیم بنانے کے کام میں لگ گئے تھے۔ دریں اثنا، یہ خیال ہے کہ وزراء کے درمیان محکموں کی تقسیم دو سے تین دن کے اندر ہوجائے گا۔حلف برداری کی تقریب میں سینئر لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا، پردیش کانگریس کی میڈیا شعبہ کی صدر شوبھا اوجھا اور دیگر رہنما بھی موجود رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram