کمل ناتھ نے شہید سندیپ یادو کو خراج عقیدت پیش کیا

بھوپال:دو دن قبل جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں دہشت گردانہ احملے میں شہید ہونے والے مدھیہ پردیش کے ضلع دیواس کے جوان سندیپ یادو کی جسد خاکی راجدھانی بھوپا ل پہنچنے پر وزیراعلی کمل ناتھ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔شہید کا جسد خاکی کل دیر رات بھوپال ہوائی اڈہ پہنچا۔ مسٹر کمل ناتھ نے ہوائی اڈہ پہنچ کر شہید جوان کو خراج عقید ت پیش کیا۔ ریاستی سرکار نے شہید کے گھر والوں کو ایک کروڑ روپے کی مالی امداد، خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری اور گھر دینے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest