عظیم اداکار قادر خان کا81سال کی عمر میں انتقال

ممبئی:ہندی فلمی دنیا کے عظیم ​​اداکار اور اسکرپٹ رائٹر اور ڈائیلاگ لکھنے والے قادر خان کا پیر کے روز انتقال ہوگیا ۔ان کی عمر 81 سال تھی۔مسٹر خان کے ایک رشتہ دار نے ان کے انتقال کے بارےمیںبتایا۔ اداکار طویل عرصے سے بیمار تھے اور تقریبا 16-17 ہفتوں سے ٹورنٹوکے ہسپتال میں داخل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر خان کا انتقال مقامی وقت کے مطابق تقریباً شام کے چھ بجے ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کے ارکان اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ ان کی تدفین کینیڈا میں کی جائے گی یا ان کی لاش ہندوستان لائی جائے گی ۔ ان کے کا خاندان میں اہلیہ ہاجرہ، بیٹا سرفراز، بہو اور پوتے پوتیا ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest