کابل میں وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ،۴۳افراد ہلاک

کابل: افغان وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ۴۳افراد ہلاک اور ۲۰زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ۴۳ افراد ہلاک اور ۲۰؍زخمی ہوگئے جن میں افغان فورسز کے دو اہلکار بھی شامل ہیں، واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔افغان حکام کے مطابق پہلے حملہ آوروں نے پبلک ورکس کے دفتر کے گیٹ پر کار دھماکے سے اڑادی جس کے بعد دہشت گرد عمارت میں داخل ہوئے اور آس پاس کی عمارتوں پر پوزیشن سنبھال لی، حملہ آوروں نے سرکاری دفتر کے عملے کو بھی یرغمال بنالیا۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے آپریشن شروع کیا جس کے دوران ۳۵۰ یرغمال افراد کو آزاد کرایا گیا جب کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار حملہ آور بھی مارے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram