جیوتی رادتیہ سندھیا بھوپال کیوں پہنچے؟؟

بھوپال:سابق ایم پی اور کانگریس کے سینئر لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا لوک سبھا انتخابات کے بعد پہلی بار جمعرات کی صبح بھوپال پہنچے۔ بھوپال ائیر پورٹ پر صبح دس بجے جیسے ہی جیوتی رادتیہ سندھیا پہنچے، وہاں پہلے سے موجود ان کے حامیوں نے ان کازبردست خیر مقدم کیا۔ سندھیا کے استقبال کے لئے کمل ناتھ کابینہ کے کئی وزرا بھی ایئرپورٹ پہنچے۔ یہاں سے سندھیا براہ راست اسمبلی جائیں گے۔ اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کے بعد سندھیا وزیراعلی کی رہائش گاہ پر کمل ناتھ کے ساتھ دوپہر کے کھانے پر ملاقات کریں گے۔ سیاسی نقطہ نظر سے دونوں کی ملاقات کو انتہائی خاص مانا جا رہا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات سے ریاست کی سیاست گرما گئی ہے۔ ریاستی صدر اور قومی صدر کے لئے ان کے نام کی چل رہی بات چیت پر سندھیا نے کہا کہ قومی صدر کے لئے ایک متحرک شخص کی ضرورت ہے۔ پارٹی جس نام پر بھی فیصلہ لے گی، وہ صحیح ہوگا۔ سندھیا نے کہا کہ کانگریس کو مضبوط کرنا ہمارا مقصد ہونا چاہئے، راہل گاندھی کے استعفیٰ کے فیصلے کے بعد بحران کی گھڑی ہے اور ایسے وقت میں ہم سب کو ایک ساتھ ہو کر کام کرنا ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram