صحافت کے بڑے چہرے سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے لیڈر کی ملاقات

حال میں سرخیوں میں آئے شخص کا عجیب و غریب کارنامہ
ذاکر حسین

نئ دہلی:(ایس ٹی بیورو)ویلفیئر پارٹی آف انڈیا صوبہ دہلی کے صوبائی تنظیم سیکرٹری محمد عارف اخلاق نے صحافت کے شعبے میں ناقابل فراموش خدمات انجام دینے والے شفیق الحسن سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر محمد عارف اخلاق نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ شفیق الحسن کا شمار خاکسار ان نایاب شخصیات میں کرے گا جو اپنے طرز عمل اور کارکردگی سے ہزاروں لوگوں کیلئے مشعل راہ ہوتے ہیں۔محمد عارف اخلاق نے کہا کہ خاکسار نے اپنے کام کے تئیں ایسی قربانی،ایسا جنون اور ایسی دیوانگی کم ہی لوگوں میں دیکھی ہے۔شفیق الحسن اس طرح کی شخصیت ہیں جو اپنے کارناموں سے تاریخ کو صفحات پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔قریب تیس منٹ کی گفتگو کے دوران عارف اخلاق کو شفیق الحسن نے بتایا کہ دو سال سے ہر روز صبح سات بج کر 59منٹ 59سیکنڈ پر ہی وہ خبروں کی کلپ پانچ ہزار لوگوں تک بھیج دیتے ہیں۔اس عرصہ میں کبھی بھی شفیق الحسن نے ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر نہیں کی۔اس موقع پر محمد عارف اخلاق نے مزید کہا کہ کئ ہزار لوگوں کو اپنے گھر یا آفس میں بیٹھے بیٹھے ہی شفیق الحسن کے ذریعے روز صبح ٹھیک آٹھ بجے کئ اخبارات کی خبریں اردو،ہندی اور انگریزی میں پڑھنے کو مل جاتی ہیں جو اپنے آپ میں ایک بڑی بات ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شفیق الحسن کے اعزاز میں دہلی میں ایک پروگرام بھی منعقد کیا گیا تھا۔اس موقع پر عارف اخلاق کو شفیق الحسن نے اپنی ایک کتاب بھی پیش کی۔
شفیق الحسن سے ملاقات کے دوران ویلفیئر پارٹی آف انڈیا صوبہ دہلی ورکنگ کمیٹی کے ممبر محمد یسین انصاری بھی موجود تھے۔
اس موقع پر محمد عارف اخلاق نے شفیق الحسن کے سامنے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا اور پارٹی کے قومی صدر قاسم رسول الیاس کا تعارف بھی پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest