صحافی کلیان سنگٹھن نے کیا نئے کلکٹر کااستقبال

(مدھیہ پردیش اوربرھانپورکی خبریں مہ لقہ انصاری کے ذریعے )جوائنٹ کلکٹر دفتر میں نئے کلکٹر جناب راجیش کمار کول نے صحافیوں سے گفتگو کیلئے ایک نشست منعقد کی جس میں شہر کے مختلف مسائل اور سماجی سرگرمیوں کو لیکر باہمی گفت شنید کی گئی،اس نشست میں صحافیوں نے کلکٹر کو اپنا تعارف پیش کرتے ہوئے شہری مسائل سے واقف کرایا،بعدہ، پترکار کلیان سنگٹھن کے بینر تلے نئے کلکٹر راجیش کمارکول کا صحافی برادری کی طرف سے امیش جنگالے گلدشتہ پیش کراعزازواستقبال کیاگیا،کلکٹر نے کہاکہ صحافیوں کو جہاں کبھی حکومت اور انتظامیہ کی ضرورت ہوگی،وہ بھر پورتعاون فراہم کریںگے،اس موقع پر اشوک سونی،مہیش ماولے، مکیش پوروے،رنجیت پردیسی،شارق اختردُرّانی،رتیش باوسکر،ہرجیت سنگھ،راج بیرراٹھور،انیل مہاجن ،بنٹی ناگپورمحمد وسیم ، نیلیش مہاجن، نیلیش سونی،رویندرپانڈے ،شیام ساورکروغیرہ موجودہ تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram