صحافی کو مارا پیٹا اس پر پیشاب کیا ۔یہ ہے پولیس کا اصلی چہرہ

شاملی میں ایک صحافی کو سچ دکھانا مہنگا پڑ گیا ۔ایک نیوز چینل کے صحافی کی بس یہ ہی غلطی تھی کہ اس نے سچ دکھانے کی کوشش کی امت شرما شاملی میں ایک ٹرین ڈی ریل کے واقعہ کو کور کرنے گئے تھے لیکن وہاں انھوں نے دیکھا کہ شاملی جی آرپی کے ذریعے اسٹیشن اور ٹرینوں میں غیر قانونی وینڈروں کا کھیل چل رہا تھا۔ امت نے اس کی رپورٹ بنالی ا ور ٹی وی پر چلادی رپورٹ دکھائے جانے کے بعد سے ہی ایس او راکیش کمار و دیگر لوگ ان سے خفاتھے۔ کل منگل کوجب وہ ٹرین ڈی ریل کے واقعہ کو کور کرنے گیا تو وہاں جی آرپی ایس او راکیش کمار اور ان کے ساتھی موجود تھے۔انھوں نے امت شرما کو مارا پیٹا اور ان پر پیشاب کیا پھر گالیاں دیتے ہوئے ان کو جیل میں ڈال دیا ان کا موبائل بھی چھین لیا ۔شکر ہے کہ ریاست کے ڈی جی پی اوکو اس واقئے کی خبر لگی اور انھوں نے ایکشن لیتے ہوئے جی آرپی انسپیکٹر راکیش کمار اور سپاہی سنیل کمار کوفوری طور پرسسپینڈ کردیاس واقعے کا ویڈیوبھی سامنے آیا ہے جس میں نظر آرہا ہے کہ بے بس صحافی گڑگڑاتا رہا اور اپنی جان کی بھیک مانگتا رہا لیکن ایس او راکیش کمار اور ان کے ساتھیوں نے اسے حوالات میں ڈال دیا۔اس واقعے کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جسمین صحافی گڑ گڑ ارہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest