آج جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں “یوم امن “بموقع جشن عید میلاد النبی  منایا جائےگا

رحمت عالم ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جواہرلعل نہرو یونیورسٹی کے اسکول آف سوشل سائنس آڈیٹوریم میں بروز سنیچر رات ۸ بجے  یوم امن کے نام سے جشن عید میلاد النبی کا پروگرام منعقد ہوگا جس میں مختلف یونیورسٹیز کے متعدد پروفیسرز ،اسکالرس اور علما و ائمہ شریک ہوں گے ۔اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ ہر سال مقررہ موضوع پر خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا جاتا ہے اس بار خاص مقررین میں سابق بیوروکریٹ اور زکاۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے بانی  ڈاکٹر سید ظفر محمود ،یونیورسٹی آف دہلی کی پروفیسر محترمہ عنبر احمد ،سپریم کورٹ آف انڈیا کے ایڈوکیٹ خلیل الرحمن  اور حضرت علامہ و مولانا حافظ و حکیم محمد یعقوب علی خان قادری ،امام و خطیب خلیل اللہ مسجد شریک کانفرنس ہوں گے ۔اس پروگرام کی صدارت پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین صاحب اور نظامت شفیع ایوب صاحب فرمائیں گے ۔پروگرام کے آخر میں سوال وجواب کا سیشن بھی ہوگا جس میں اسلام ، سیرت النبی اور مسلمانوں کے موجودہ صورت حال کے بارے میں کسی قسم کے بھی سوال پوچھے جاسکتے ہیں ۔واضح ہو کہ رحمت عالم ویلفیئر سوسائٹی ایک خالص تعلیمی و ثقافتی غیر سرکاری تنظیم ہے ۔عصری اداروں میں مدرسہ کے فارغین زیر تعلیم ریسرچ اسکالرس نے اس کی بنیاد رکھیں ،اس سوسائٹی کے اغراض و مقاصد میں فارغین مدارس کے طلبا و طالبات کو مفت کوچنگ کے ذریعہ ہندوستان کے مختلف یونیورسٹیز کے داخلہ جاتی امتحان کے لیے تیار کرنا ،معاشی طور پر کمزور طلبا کی مالی تعاون،یونیورسٹیز کیمپس میں مذہبی لیٹریچر کی مفت تقسیم ،تعلیمی بیداری اور تربیت سے متعلق مختلف نوع کے پروگرام ،سیمینار ،سیمپوزیم وغیرہ کا انعقاد کرنا شامل ہیں۔سوسائٹی کے موجودہ صدر محمد ثناء اللہ مصباحی نے اس امن کانفرنس میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر اس تاریخی پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram