ریلائنس جیو کی کسٹمرس کے لئے نئی پالیسی ۔اب پیسے بھرنے ہونگے

جن لوگوں کے پاس جیو کا نمبر ہے ان کو اس وقت کچھ میسیجزمو صول ہو رہے ہیں جسمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اب یوزرس کو10 اکتوبر کے بعد نان جیو کنیکشن پر 6 پیسے ہر منٹ کے دینے ہونگے جیو کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فیس تب تک جاری رہے گی جب تک آئی یو سی کا چارچ گھٹ کر زیرو نہیں ہوجاتا۔
اب آجکل تو تین مہینے کا پیکیج ہو جاتا ہے ایسے میں جن کسٹمرس نے 9 اکتوبر یا اس سے پہلے نمبر پر کوئی پیکیج کرایا ہے تو وہ کسٹمرس پلان کے ختم ہونے تک نان جیو یوزرس کو بھی مفت کالنگ کر سکیں گے۔ لیکن جب یہ پلان ختم ہوجائے گا تو کسٹمرس کو نان جیو کسٹمرس کو کالنگ کرنے کیلئے روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ ریلائنس جیو کی جانب سے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی گئی ہے۔ دراصل انٹر کنیکٹ یوسر چارچ (آئی یو سی ) کے قانون کے تحت ایک نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے والے کو 6 پیسے فی منٹ کے حساب سے چکانا ہوتا ہے۔ ابھی تک جیو اپنی طرف سے اسے چکا رہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram