جاوید اختر کا بی جے پی پرحملہ، اپوزیشن پر بھی سادھا نشانہ

مشہور نغمہ نگار جاوید اختر نے ہفتہ کو سی پی آئی امیدوار کنہیا کمار کیلئے بیگو سرائے میں انتخابی تشہیر کی ۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی لیڈران پر سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے کا الزام لگایا،ساتھ ہی اپوزیشن پر بھی جم کر نشانہ سادھاانہوں نے کنہیا کمار کے حق میں بولتے ہوئے کہا کہ کنہیا میں انقلاب لانے کا غضب کا جذبہ ہے۔ کنہیا کمار نئی نسل کا 25 سال کا نوجوان ہےان کے آنے سے پورے ملک کی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کنہیا براہ راست جواب دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر آپ میں طاقت ہے تو مجھے جیل بھیج دو ، لیکن جو سچ ہے وہ سچ بول کر ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کنہیا کمار آپ کے دکھ درد کو پارلیمنٹ تک پہنچانے کا کام کریں گے، اس لئے میرا کہناہے کہ آپ کی آواز کون بنے گا ، آپ کے پاس 48 گھنٹے کا وقت ہے ۔ ایسے میں کنہیا کو کامیاب کرکے بیگوسرائے سے پارلیمنٹ میں بھیجنے کا کام کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest