جونپور: کانگریس اقلیتی سیل نے اناؤ آبرو ریزی متاثر ہ کے لیے چلایا دستخطی مہم

اناؤ کی آبروریزی متاثرہ بیٹی اور وکیل کی اعلی سطحی علاج کا بندوبست، ملزم کلدیپ سنگھ سینگر کو تہاڑ جیل میں منتقل کرنے، متاثرہ خاندان کو ایک-ایک کروڑ کا معاوضہ دینے سمیت پانچ مطالبات کو لے کر کانگریس اقلیتی محکمہ نے دستخط مہم چلائی.
کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر ریاض احمد راج کی قیادت میں اناؤ کی آبروریزی متاثرہ بیٹی کو انصاف دلانے کے لیے شہر کے بدلا پور پڑاؤ نزد وی مارٹ دستخط مہم چلائی گئی.
جس میں خواتین، نوجوانوں، سمیت عوام الناس سے دستخط کرائے گئے ضلع صدر ریاض احمد راج نے کہا کہ بیٹیوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے. انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں بہو بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں. بی جے پی کا نعرہ “بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو” کورہ ثابت ہوا دکھائی دے رہا ہے.شاہنواز خان شہر جنرل سکریٹری کانگریس پارٹی نے کہا کہ اتر پردیش میں قانون و انتظام بالکل ہی تباہ ہو چکے ہیں. پوری ریاست میں افراتفری کا ماحول ہے. شاہنواز نے بتایا کہ یہ دستخط مہم پانچ نکاتی مطالبات کو لے کر چلایا جارہا ہے.اس موقع پر کانگریسی لیڈر فیصل حسن تبریز، پنکج سونکر، ساحل، محمد فیض، کیف رائین، سیف صدیقی، عامر قریشی، زاہد، محمد عارف، صفدر رضا، محمد ساجد، محمد زید، فردوس توحید احمد، مہندی خان، محمود خان وغیرہ بڑی تعداد میں موجود رہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram