جونپور سڑک حادثے میں کار سوار تین افراد کی موت

جونپور: اترپردیش میں ضلع جونپور کے بخشا علاقے میں فتح گنج بازار کے نزدیک ٹرک اور کار کی ٹکر میں ڈی جے بجا کر دیر رات گھر واپس لوٹ رہے تین افراد کی موت ہو گئی اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ لائن مارکیٹ علاقے کے پھول پور گاؤں کے رہنے والےکچھ لوگ رات دس بجے ڈی جے بجاکر مچھلی شہر کی طرف سے آ رہے تھے ۔ ضلع کے بخشا علاقے کے فتح گنج مارکیٹ کے نزدیک ڈی جے والی گاڑی کو ٹرک نے ٹکر مار دی، جس سے تین افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی اور دو زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest