جشن عید میلاد النبی ﷺ پورے ملک میں عقیدت کے ساتھ منایاجارہا ہے

عید میلاد النبی یا جشن عید میلاد النبی یا صرف میلاد النبی ) ایک اسلامی تہوار یا خوشی کا دن ہے جو اکثر مسلمان مناتے ہیں۔ یہ دن مسلمان ہر سال اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے مناتے ہیں۔ یہ ربیع الاول کے مہینہ میں آتا ہے جو اسلامی تقویم کے لحاظ سے تیسرا مہینہ ہے۔ آج یعنی ۲۱نومبر کو عید میلاد النبی کا تیوہار منایا جارہا ہے۔ مسلمانوں کے لئے یہ دن بے حد خاص ہوتا ہے۔ مسلمان اسے تیوہارکے طورپرمناتے ہیں۔ عید میلاد النبی پیغمبرحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے طورپرمنایا جاتا ہے۔ مسلمان آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیم وسلم کے امتی ہیں۔پیغمبرحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پورا نام محمد ابن عبداللہ بن عبدالمطلب تھا اوران کی پیدائش مکہ شہرمیں ہوئی تھی۔ مکہ کے قریب غارحرا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی تھی، غارحرا میں جو وحی نازل ہوئی تھی، وہ قرآن مقدس کی شکل میں موجود ہے۔ حالانکہ جشن عید میلاد النبی سے متعلق مسلمانوں میں اختلاف ہے۔ تاہم جولوگ عید میلاد النبی مناتے ہیں وہ انتہائی تزک واحتشام کےساتھ اس کا اہتمام کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest