جنتا کرفیو پوری طرح کامیاب۔گھروں میں بیٹھے ہیں لوگ

وزیرآعظم کا جنتا کرفیو جنتا کرفیو پوری طرح کامیاب۔گھروں میں بیٹھے ہیں لوگ
وزیرآعظم نے کرونا کی احتیاطی تدابیر میں جس طرح پورے ملک کو لاک ڈائون کیا ہے لوگوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ہےاس وقت پورے ملک میں میں سڑکیں سنسان ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔لوگ اس کرفیو کا پالن جی جان سے کر رہے ہیں ۔روزانہ کے مقابلے میں پارکوں میں پیدل چلنے، سائیکل چلانے اور یوگا کرنے والے لوگوں کی تعداد میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ دہلی کے ساؤتھ ایکس مارکیٹ میں خاموشی ہے۔ سڑکیں خالی ہیں۔ یہاں تک کہ مندروں میں بھی آج بھیڑ نہیں نظر آئی ۔ دہلی میں کناٹ پلیس میں اور ہر جگہ خاموشی چھائی ہوئی ہے ۔ایسا کہا جارہا ہے کہ شاید یہ لاک ڈائون بڑھادیا جایگا ۔ کیجریوال حکومت نے بھی دہلی میٹرو اور ڈی ڈی سی بس خدمات بند کردی ہیں ۔ممبئی میں سب کچھ سنسان پڑا ہوا ہے ۔اس وقت پورا ہندوستان خاموش ہے ۔ہوسکتا ہے اسطرح کرونا کے قہر کو روکا جاسکےاور ہندوستان کو تیسرے فیس میں ذیادہ نقصان نہ اٹھانا پڑے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *