جانشینی کے منصب پر فائز ہوئے سیّد عارف میر

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء المعروف شاہ بھکاری ؒ کے سجادہ نشین سیّد شاہ احفاظ میر کے انتقال 11؍اگست 2019پر ان کی جانشینی کیلئے ایک تقریب کا انعقاد شاہی جامع مسجد کے خطیب وامام اور امیرشہر سیّد اکرام اللہ بخاری کی سرپرستی اور صدارت میں آج 18؍اگست 2019اتوار کو کیاگیا اور مرحوم کے فرزند سیّد شاہ عارف میر کو جانشین بنایا گیا، اس تقریب میں صوبائی حج کمیٹی کے ممبر نفیس منشاء خان،سابق فوڈ انسپکٹر سیّد ارشاد میر،دانش اسکول کے ڈائریکٹر سیّد جاوید میر،ضلع حج کمیٹی برھانپور کے صدر حاجی متین اجمل، حکیمیہ اسکول کے این سی سی آفسر اور شاعر تفضیل مفتی(تفضیل تابش)،ناگ جھری محلہ کی معروف شخصیت یوسف بخش،سیّد انواراللہ بخاری اور دیگر حضرات نے شرکت کی ،سیّد اکرام اللہ بخاری کے ذریعے اجتماعی دعاکی گئی اور صلوۃٰ وسلام پر اس مجلس کا اختتام ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest