ملک بھر میں جنم اشٹمی کی دھوم، وزیراعظم نے مبارکباد دی

نئی دہلی:آج ملک بھر میں بھگوان وشنو کے 8ویں اوتار یعنی شری کرشنا کا جنم اتسو ہے۔ ملک بھر میں جنم اشٹمی کی دھوم کل سے یعنی دوستمبر سے ہی ہے۔ اس بار شری کرشن جنم اشٹمی دو الگ الگ تاریخوں پر ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ سوچ رہے ہوں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ اس سال کرشن جنم اشٹمی دو دن پڑرہا ہے، جس میں پہلا دن یعنی دو ستمبر اسمارت کا ہوگا اور تین ستمبر کو ویشنو سمپردائے کی جنم اشٹمی ہوگی۔ مزید تفصیل کے لیے بتادیں گے کہ گھریلو زندگی جینے والے ویشنو سمپردائے سے جنم اشٹمی مناتے ہیں اور سادھو سنت اسمارت سمپردائے کے ذریعہ جنم اشٹمی منانے پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو عوام کو جنم اشٹمی کی مبارک باد دی۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا’’ جنم اشٹمی کے موقع پر سبھی کو مبارک باد، جے شری کرشن‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest