جمّوں یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ عالمی اُردوکانفرنس

’کیرالا میں اُردو زبان و ادب‘ کتاب کا رسم اجراء

جمّوں: (پریس نوٹ) جمّوں یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں جمّوں یونیورسٹی شعبہء اُردو، قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان، نئی دہلی اور ورلڈ اُردو ایسوسیشن کے اشتراک سے ’اُردو ادب میں علاقائی تہذیب و ثقافت‘ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ عالمی اُردو کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں کیرالا کے اُردو ادیب و محقق جناب ڈاکٹر کے۔پی۔ شمس الدین ترورکاڈ کے تحقیقی مقالوں کا مجموعہ ’کیرالا میں اُردو زبان و ادب‘ جمّوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج کمار دھر کے دست مبارک سے اجراء کیا گیا۔ صدر شعبہء اُردو جمّوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شہاب عنایت ملک، کینڈا کے ڈاکٹر تقی عابدی، لندن کے فہیم اختر، ورلڈ اُدو ایسوسیشن کے چیرمین پروفیسر خواجہ اکرام الدین، شعبہء اُردو جمّوں یونیورسٹی کے ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد اور کیرالا سے آئے ہوئے کتاب کے مصنف ڈاکٹر کے۔پی۔ شمس الدین ترورکاڈ رسم اجراء کی تقریب میں شامل رہے۔ یہ کتاب دہلی کے حالی پبلشنگ ہاؤس نے شائع کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram