جموں و کشمیر پولیس افواہوں اور منفی پروپیگنڈے روکنے کےلیے مستعد

پولیس اس طرح کی روک تھام کے لیے خصوصی لیباریٹریوں کا قیام عمل میں لائے گی

سری نگر: افواہ بازوں کی طرف سے پھیلائے جانے والےمنفی پروپگنڈے اور جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے جموں کشمیر پولیس خصوصی لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لائے گی۔ آپ کو بتادیں کہ بعض شر پسند عناصر اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل اور انتقام گیری کیلئے سوشل میڈیا کا ناجائز استعمال کرتے ہیں۔ ایسے سماج دشمن عناصر کا شکنجہ کسنے کیلئے اور ان کی طرف سے پھیلائے جارہے منفی مواد کی روک تھام کیلئے پولیس خصوصی لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جو شخص بھی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرے گا یا منفی پروپگنڈے کی تشہیر کرے گا تو مانیٹرنگ افسر اس کو فوری طور پکڑ لیں گے۔ پولیس ذرائع سے یو این آئی کو معلوم ہواہے کہ جموں کشمیر پولیس افواہ بازوں کی طرف سے پھیلائے جانے والے منفی پروپگنڈے اور جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے خصوصی لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لائے گی تاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کئے جارہے مواد کو بھی مانیٹر کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا عصر حاضر کے منظر نامے میں فائدہ بخش بھی ہے اور ضرررساں بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم یہ لیبارٹریاں پولیس کے سائبر مانیٹرنگ سیل سے کام کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ان لیبارٹریوں میں انہی افسروں کو تعینات کیا جائے گاجو جدید ٹکنالوجی کے اسرار و رموزسے واقف اوراس کے علم سے بہرہ ور ہوں اور جو جدید کمپوٹر کے آلات کے استعمال کرنے میں مہارت رکھتے ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram