جموں و کشمیر میں پابندیوں کوختم کرنے کی درخواست والی عرضی پرآج سپریم کورٹ میں سماعت

کشمیر میں پابندیوں کوختم کرنے کی درخواست والی عرضی پرآج سپریم کورٹ میں سماعت ہے۔ 13 اگست کو اس سلسلہ میں داخل کردہ ایک عرضداشت پرسماعت کے دوران کورٹ نے حکومت کی عائد کردہ پابندیوں کو ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کا کہنا ہے کہ معاملہ حساس ہے۔ حکومت کو کچھ اور وقت ملنا چاہئے۔واضح رہے کہ جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد کشیدگی کا ماحول ہے۔ اس کے بعد حکومت نے ریاست میں تمام طرح کی پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ ہم آپ کو بتادیں کہ جموں وکشمیر تشکیل نوقانون منظور ہونے کے بعد سے حکومت نے احتیاطی طورپرپورے جموں اور سری نگر میں دفعہ 144 لگا رکھی ہے۔ وادی کشمیر میں بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ حکومت نے کئی علاقوں میں موبائل فون کنکشن اور انٹرنیٹ پر روک لگا رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest