حفاظتی بندوبست کی وجہ سے ریل خدمات معطل، عوام پریشان

سرینگر: کشمیر میں آئے دن کچھ نہ ہوتا ہی رہتا ہے۔ وہاں کی زندگی بھی عجیب زندگی ہے۔ عوام کو مشکلات کا ہی سامنا ہے۔ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین تصادم ہوتے ہی رہتے ہیں۔ اس تصادم کی وجہ سے وادی میں ریل خدمات بند ہوجاتی ہیں، اسی طرح کی خبر پھر آرہی ہے کہ وادی میں ایک بار پھر ریل خدمات معطل کردی گئی ہیں۔ جس سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر کے ضلع کلگام میں سیکورٹی فورسیز اور جنگجؤوں کے درمیان تصادم میں تین جنگجؤوں کے ہلاک ہونے کے بعد وادی میں سنیچر کو ٹرین کی خدمات معطل کر دی گئیں۔ریلوے کے سینئر افسر نے یو این آئی سےبات کرتے ہوئے کہا’’ ہم نے پولیس کی ہدایات کے مطابق کشمیر وادی میں سبھی ٹرینوں کو معطل کر دیا ہے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بڑگام۔ آننت ناگ۔قاجی گنڈ سے جموں علاقے بنی حال تک ٹرین کی خدمات مکمل طور سے بند رہیں گی۔ اسی طرح سے شمالی کشمیر میں سری نگر۔بڑگام اور بارہمولہ مارگ پر ٹرین کی خدمات معطل رہیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ سوپور میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ تصادم میں جیش محمد کے دو جنگجؤو ں کے مارے جانے کے بعد شمالی کشمیر میں ایک دن تک ٹرین خدمات کے معطل رہنے کے بعدجمعہ کو ٹرین خدمات دوبارہ شروع کی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest