پاکستان ہی غیر کشمیریوں کے قتل میں شامل؟ستیہ پال جی نے جانئے کیا سنسنی پھیلائی

اس وقت جموں و کشمیر جتنا سینسیٹو بنا ہوا ہے اتنا ہی وہاں کے لیڈران غیر ذمہ دارانہ اور بھڑکائو بیان دے رہے ہیں اب جموں وکشمیرکےگورنرستیہ پال ملک نےکہا ہے کہ پاکستان کے اشاروں پروادی میں غیر کشمیریوں کونشانہ بنایا جارہا ہے، تاکہ کشمیرمیں ماحول خراب کیا جاسکے۔ گورنرستیہ پال ملک نےکہا کہ یہ قتل باعث تشویش ہیں، لیکن ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہوگی جو نہتھےلوگوں کونشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ راجستھان، پنجاب سےآئے بے قصورلوگوں کومارنے سےانہیں کیا ملےگا؟تقریباً دوماہ کے بعد جموں وکشمیرمیں پوسٹ پیڈ خدمات بحال ہونےکے بعد کشمیرمیں دہشت گردانہ حملوں کوانجام دینے میں جو دہشت گرد کامیاب ہوئے ہیں وہ سب پاکستان کو پالے ہوئے ہیں ۔ گورنرنےکہا کہ پوسٹ پیڈ بحالی کا فائدہ دہشت گردوں کوہی ہوا ہے۔ اب انہیں سرحد پارسے حکم مل رہے ہیں اوروہ سیکورٹی اہلکاروں کی موومنٹ کے بارے میں اطلاعات فون کےذریعہ ایک دوسرے کو دیتے ہیں۔ وہیں گورنرستیہ پال ملک نےکہا کہ فون خدمات شروع ہونے سے سیکورٹی اہلکاروں کو دہشت گردوں کے بارے میں ان پٹ بھی جلدہی مل رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram