جموں وکشمیر بلدیاتی انتخابات: ۱۳۲؍میں سے صرف ۳۶؍ سیٹوں پر ووٹنگ

سری نگر:جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے چوتھے اور آخری مرحلے کے تحت منگل کے دن ۳۶؍ سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ آخری مرحلے کے دوران جن ۱۳۲؍ وارڈوں میں ووٹنگ ہونا تھا، ان میں کئی حلقوں میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، جب کہ کئی میں ایک بھی پرچہ داخل نہیں کیاگیا ہے۔ اب ۱۳۲؍ وارڈوں میں سے بس چھتیس میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے 24 بلدیاتی حلقوں اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کی میونسپل کمیٹی گاندربل کے 12 بلدیاتی حلقوں کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ایک ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے متعدد پولنگ مراکز کا دورہ کیا، نے بتایا کہ اکثر پولنگ مرکز پر روایتی گہما گہمی غائب ہے اور کہیں پر کوئی قطاریں نہیں لگ گئی ہیں۔ ایس ایم سی کے جن 24 بلدیاتی حلقوں کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے، وہ سونہ وار، حضرت بل اور جڈی بل اسمبلی حلقہ جات پر پھیلے ہوئے ہیں۔ایس ایم سی کے ایک اور گاندربل میونسپل کمیٹی کے پانچ بلدیاتی حلقوں میں امیدواروں کو پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار دیا جاچکا ہے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل افسر شالین کابرا کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے چوتھے اور آخری مرحلے میں 156 امیدوار میدان میں ہیں جن کے لئے 308 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 794 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest