جموں وکشمیر: مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ہفتہ کے روز ایک دلدوز سڑک حادثے میں 11 افراد ازجان ہوئے۔یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق رام بن کے چندر کوٹ۔راج گڑھ روڑ پر ہفتہ کی صبح ایک مسافر بردار چھوٹی گاڑٰی ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 11 مسافرہلاک ہوئے۔اطلاعات کے مطابق پانچ افراد موقعہ پر ہلا ک جبکہ دیگر چھ افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لانے کے باعث دم توڑ بیٹھے۔مہلوکین میں ایک بچہ اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔مہلوکین کی شناخت کشور کمار ولد لکشمن داس ساکن گھات گلی، محمد اکرم ولد فقیر احمد ساکن تتراسو ماتھریہ، سنجے کمارولد موہن لال ساکن ببروٹہ راج گڑھ، مسریٰ بیگم زوجہ ذاکر حسین ساکن ملدان راج گڑھ، کارن ولد جسویر سنگھ ساکن کمیٹ راج گڑھ، اُرمیلہ دیو زوجہ منجیت سنگھ ساکن دسوال راج گڑھ، پری بنت منجیت سنگھ ساکن دسوال راج گڑھ، رومال الدین ولد عبداللہ ملدان راج گڑھ، آمینہ بانو بنت ذاکر حسین ساکن ملدان راج گڑھ، ارجن سنگھ ولد جسویر سنگھ کموٹ راج گڑھ، ببلی دیوی زوجہ جسویر سنگھ ساکن کموٹ راج گڑھ، روبینہ بیگم زوجہ محمد اکرم ساکن تتراسو رام بن، محمد مبین ولد سعید اللہ ساکن سترہ بھارٹنڈ، حسن بی بی زوجہ گلہ گجر باگوہ ڈوڈہ اور ذاکر حسین کا ایک کمسن بچہ شامل ہے۔سی ایم او رام بن داکٹر ایس ڈی خان نے بتایا کہ ڈی ایچ رام بن دس زخمی پہنچائے گئے لیکن وہ سب کے سب جان بحق ہوچکے تھے۔راج گڑھ ضلع رام بن کا دور افتادہ تحصیل ہے اور ایک رابطہ سڑک اس کو سری نگر جموں قومی شاہراہ سے جوڑتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest